ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

سلمان بٹ، کامران اکمل اور عمر اکمل کی مشکلات میں اضافہ، فٹنس ٹیسٹ میں ناکام کھلاڑیوں پر جرمانہ کئے جانے کا امکان

datetime 2  فروری‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) سلمان بٹ، کامران اکمل اور عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے جس کے بعد ان کھلاڑیوں پر جرمانہ بھی کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیموں سے نظر انداز تین کرکٹرز سابق کپتان سلمان بٹ، وکٹ کیپر کامران اکمل اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، تینوں فٹنس ٹیسٹ میں مطلوبہ معیار حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، ان کے مکمل فزیکل فٹنس ٹیسٹ 28 جنوری کو ہوئے تھے جس میں تینوں سابق کھلاڑی سوائے رننگ کے کسی بھی ٹیسٹ میں مطلوبہ معیار حاصل نہیں کرپائے۔

تینوں کھلاڑیوں کے ٹیسٹ قومی ٹیم کنڈیشنگ اینڈ اسٹرینتھ کوچ یاسر ملک نے لئے تھے، کرکٹرز نے ابھی تک صوبائی ٹیموں کے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط بھی نہیں کیے ہیں۔ فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل نہ کر پانے پر تینوں کو جرمانے کرنے پر غور بھی جاری ہے۔دوسری جانب اب تک صوبائی سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہ کرنے کی پاداش میں بھی تینوں کے خلاف کارروائی پر غور جاری ہے، صوبائی ٹیموں کے مینیجرزاور کوچز نے صوبائی کنٹریکٹ کے معاملے پر پی سی بی سے پالیسی واضح کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…