ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے علیحدہ پلان تیار میچ میں کیسے شکست  دینی ہے؟سری لنکن کپتان  نے بتادیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2019 |

راولپنڈی(این این آئی)پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ہوم گرائونڈ پر کرکٹ بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہوم گرائونڈ پر کھیلنے کا موقع ملا ہے ،بھرپور فائدہ اٹھائینگے ،سری لنکن ٹیم کو آسان نہیں لینگے ،آسٹریلیا میں ہونے و الی غلطیاں نہیں دہرائینگے ، سلیکشن کمیٹی اور کپتان ساتھ ساتھ ہیں،موسم کی صورتحال دیکھ کر 11 رکنی ٹیم فائنل ہوگی۔ منگل کو پریس کانفرنس سے

خطاب کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاکہ بہت خوشی کی بات ہے ،ہوم گرائونڈ پر کرکٹ بحال ہو رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا موقع ملا ہے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، کوشش ہوگی ایک بڑا سکور کروں۔اظہر علی نے کہاکہ کوشش کریں گے اپنی غلطیوں کو دوبارہ نہ دھراہیں،بدقسمتی سے ہم آسٹریلیا میں پرفارم نہیں کر سکے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہاکہ ہمارے ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے، کپتان کی پرفارمنس سے ٹیم کو اچھا میسج جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ خوشی ہے کہ دس سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں واپس آیا ہے،خواہش تھی ہمارے گراؤنڈز کی رونقیں بحال ہوں۔ انہوںنے کہاکہ تمام پلیئرز بہت خوش ہیں اور پوری کوشش کرینگے ہماری فتح ہو۔ انہوںنے کہاکہ ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہیں پوری کوشش کرینگے جو کمی ہے اسے پور کریں۔ انہوںنے کہاکہ کپتان کا کھیل میں بھی اپنا رول ہوتا ہے،پورا احساس ہے اور کوشش کر رہا ہوں کہ اپنی فارم بحال کروں۔ انہوںنے کہاکہ کوشش ہے کہ میں خود بھی بڑا سکور کروں،اگر کپتان اچھا پرفارم کریگا تو دیگر کھلاڑیوں کو بھی حوصلہ ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پریشر کو ہینڈل کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی ٹیم میں دس سال ہو گئے ہیں،گزشتہ چار سے پانچ سال سے پوری کوشش کرتا ہوں ٹیم کو جتوانے کی۔ انہوںنے کہاکہ مصباح الحق ہمیشہ میرے ساتھ رہے، سلیکشن کمیٹی اور کپتان ساتھ ساتھ ہیں،جو پلیئر چاہیے ہوتا ہے میں سلیکشن کمیٹی کو بتاتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ سری لنکا کو ایزی نہیں لیا جا سکتا،باؤلنگ اور بیٹنگ اچھی ہے،اگر سری لنکا کو ہرانا ہے تو ڈسپلن سے کھیلنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ موسم کی صورتحال دیکھ کر 11 رکنی ٹیم فائنل ہوگی۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا میں 20 وکٹیں لینا مشکل ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ کوشش کریں گے جیت کر عوام مینجمنٹ اور ٹیم کا اعتماد بحال کریں۔ اظہر علی نے کہاکہ ایک دو سریز ہارنے کے بعد فوری تبدیلی کی بات کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان کرونا رتنے نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کے خلاف اچھی پرفارمنس رہی، اس سے ہمارا اعتماد بڑھے گا، پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے علیحدہ پلان بنا رکھا ہے، کوشش ہو گی پاکستانی ٹیم کے خلاف پلان کے مطابق کھیلیں اور اچھی پرفارمنس دکھا کر میچ جیتیں۔رتنے نے کہا کہ مکی آرتھر پاکستانی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں، ہر کھلاڑی کی صلاحیت سے واقف ہیں، پاکستان کے پاس اچھا بائولنگ اٹیک ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ 5 روز کا کھیل ہے ہر روز اچھا کھیلنا ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…