بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر گل کو کیا بڑی پیشکش کر دی ؟

datetime 2  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )ٹیسٹ کرکٹراحمد شہزاد کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ بہتر سے بہترین پرفارمنس پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔میچز چاہے کلب کے ہوں یا ڈومیسٹک ، میں ہمیشہ دل سے کھیلتا ہوں، نیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ سلیکٹرز پر ہے کہ وہ منتخب کرتے ہیں یا نہیں، میری توجہ اپنی فٹنس اور کھیل پر ہے،آسٹریلیا میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا،ایک سیزن کی پرفارمنس پر کسی کو

سلیکٹ کرنا مناسب نہیں، دریں اثناءٹیسٹ فاسٹ بالرعمر گل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے مینٹورکھلاڑی کی آفر ہوئی تھی، میں ایک سے2 سال اپنی کرکٹ انجوائے کرنا چاہتا ہوں،مجھے آئیڈیا نہیں کہ این سی اے میں کیسے کام ہورہا ہے، وسیم اکرم نے جو کہا تو انھوں نے کچھ دیکھ کر کہا ہوگا،قومی ٹیم میں اس وقت نوجوان کھلاڑی شامل ہیں،آسٹریلیا میں بال بانس ہوتا ہے، ہمارے کھلاڑیوں کو فٹ ورک کا مسئلہ ہے، بیٹسمینوں کی بیک فٹ موومنٹ کم ہے، بالرز کی بھی لائن لینتھ کا مسئلہ ہے،مجھے نہیں لگتا سری لنکا کیخلاف کھیلنے کی خواہش پوری ہوگی،دل تو سب کا چاہتا ہے لیکن ایسا ممکن نہیں لگ رہا،آسٹریلیا کا ٹور مشکل ہے ، سری لنکا کیخلاف بھی نوجوان بولرز کو موقع دینا چاہیے،فاسٹ بولرعثمان خان شنواری کا کہنا تھاکہ یاسرشاہ نے بہترین اننگز کھیلی،ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلیے جب بھی کال آئیگی میں تیار ہوں، قائد اعظم ٹرافی ہماری درس گاہ ہے یہاں سے ہم سیکھتے ہیں، آسٹریلیا کیخلاف ہماری بولنگ اگر لائن پر ہوتی تو نتیجہ کچھ مختلف ہوتا، محمد عباس بہترین بولر ہیں، انھیں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…