ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

 ڈین جونز   کا پاکستانی کھلاڑیوں کی کمزور انگریزی کا مذاق اڑانے والے آسٹریلین صحافی کو منہ توڑ جواب

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

میلبرن(آن لائن) سابق آسٹریلین آل راؤنڈر ڈین جونز نے پاکستانی کھلاڑیوں کی کمزور انگریزی زبان کا مذاق اڑانے والے آسٹریلین صحافی کو منہ توڑ جواب دے دیا۔اکثر پاکستانی کھلاڑیوں کو انگریزی زبان بولنے میں مشکلات پیش آتی ہیں اور یہ بات کسی سے بھی عیاں نہیں جس کی وجہ سے کئی مواقعوں پر وہ مترجم کی بھی خدمات حاصل کرتے ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی انگریزی بولنے میں اکثر مشکلات پیش آتی تھی

جس کی وجہ سے متعدد مواقعوں پر ان کا مذاق بھی اڑایا گیا اور سوشل میڈیا پر میمز بھی بنائی گئیں۔اسی طرح کا ایک واقعہ جمعہ کو اس وقت پیش آیا جب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ سے قبل ایک ٹی وی میزبان نے پاکستانی کرکٹر سے کچھ بات کرنے کی کوشش کی اور انہیں انگریزی زبان میں جواب دینے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا۔یہ سب دیکھنے کے بعد ایک آسٹریلین صحافی نے پاکستانی کرکٹر کی زبان اور تلفظ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ فاکس اسپورٹس پر ابھی ایک پاکستانی فاسٹ باؤلر کا انٹرویو سنا اور مجھے اس کا ایک بھی لفظ سمجھ نہیں آیا۔ٹونی ٹارڈیو نامی اس صحافی نے پاکستانی کرکٹر کا مذاق اڑانے کی کوشش کی لیکن اس حرکت وہ الٹا خود مذاق بن گئے۔ڈین جونز کو ان کی یہ ٹوئٹ ہرگز پسند نہ آئی اور انہوں نے آسٹریلین صحافی کو آئینہ دکھا دیا۔ڈین جونز نے ٹونی کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹونی کم از کم وہ کوشش تو کرتے ہیں، انگریزی ان کی مادری زبان نہیں بلکہ دوسری زبان ہے اور جب ہمارے کرکٹرز کا متحدہ عرب امارات میں انٹرویو لیا جاتا ہے تو وہ اردو میں جواب نہیں دیتے۔ڈین جونز کے اس جواب کو ٹوئٹر صارفین نے بہت پسند کیا اور پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتی صارفین نے بھی اس جواب پر ان کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے ان سے 100فیصد اتفاق کیا۔یاد رہے کہ ڈین جونز کو حال ہی میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز نے اپنا ہیڈ کوچ مقرر کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…