اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی دلہن فاسٹ بالر حسن علی کو راس نہیں آئی،شادی کے بعد سے مسلسل کس تکلیف کا شکارہیں؟، پسلیوں میں بھی فریکچر،حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)محسوس ہوتا ہے کہ فاسٹ بالر حسن علی کو بھارتی دوشیزہ سے شادی راس نہیں آئی ہے۔ پیسر اگست میں شادی کے بعد سے مسلسل کمر کی تکلیف کا شکاراور پاکستانی ٹیم سے باہر ہیں اور اب پیسر پسلیوں کی تکلیف میں بھی مبتلا ہو گئے ہیں جسکے بعد انکی کرکٹ میں واپسی مزید تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

حسن علی ستمبر سے کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور اسی وجہ سے وہ سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز اور دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم میں شامل نہ ہو سکے۔حسن علی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب میں حصہ لیا جس کے بعد انہیں قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے کراچی میں نویں راونڈ کا میچ کھیلنے کی بھی اجازت دی گئی تاکہ میچ سے ان کی فٹنس کا اندازہ لگایا جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ سے قبل حسن علی نے پسلیوں میں تکلیف کے بارے میں بتایا جس کے بعد کراچی کے ایک ہسپتال سے ان کا سکین کرایا گیا، سکین میں دائیں طرف پسلیوں میں 3 جگہ سے ہئیر لائن فریکچر کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق حسن علی کو سینٹرل پنجاب سے ریلیز کر دیا گیا ہے اور ان کا لاہور میں بھی سکین کرایا گیا ہے، رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد انہیں آرام تجویز کیا جائیگا۔حسن علی پاکستان کی جانب سے 9 ٹیسٹ، 53 ون ڈے اور 30 ٹی ٹونٹی میچ کھیل چکے ہیں جب کہ انہوں نے آخری میچ آئی سی سی ورلڈ کپ میں 16 جون کو مانچسٹر میں بھارت کے خلاف کھیلا۔رواں سیزن میں انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں پہلے رانڈ کا میچ کھیلا، انہوں نے سینٹرل پنجاب کی جانب سے سدرن پنجاب کے خلاف میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ قومی ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس آسٹریلیا سے مسلسل رابطے میں رہ کر حسن علی کی فٹنس پر اپ ڈیٹ حاصل کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…