اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کو نیا فاسٹ بائولرمل گیا ، وسیم اکرم نے ٹیسٹ کیپ دی‎

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(این این آئی)ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 19 سالہ محمد موسیٰ کو سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹیسٹ کیپ دی۔تفصیلات کے مطابق محمد موسیٰ کو پاکستان ٹیم میں 16 سالہ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔نسیم شاہ نے برسبین ٹیسٹ میچ میں ڈیبو کیا تاہم اب انہیں آرام کا موقع دیا گیا ہے، دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں مجموعی طور پر تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل اور عمران خان کی جگہ امام الحق اور محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔19 سالہ محمد موسیٰ

کو سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹیسٹ کیپ دی، موسیٰ خان لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں اس وقت بہت خوش ہوں، میں نے ایک بڑے کھلاڑی سے ٹیسٹ کیپ حاصل کی ہے، میں ضرور توقعات پر پورا اتروں گا۔محمد موسیٰ کے مطابق میرا فوکس اچھی بولنگ کرنے پر ہو گا، کوشش ہو گی کہ ٹیم کے لیے بہترین سے بہترین کروں۔ فاسٹ بولر محمد موسیٰ ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے پاکستان کے 238 ویں کرکٹر ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…