جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان آکر ٹی 20 سیریز کھیلیں،پی سی بی کی بڑی ٹیم کودعوت

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن)ٹی ٹونٹی سیریز کی پاکستان میں میزبانی کے لیے پی سی بی نے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پروٹیز نے آئندہ سال 3 ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے بھارت آنا ہے، پی سی بی نے دعوت دی ہے کہ ٹیم واپسی پر پاکستان میں بھی 3 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی بورڈ کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں، اس ضمن میں مزید بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا، معاملات طے پاگئے تو ممکنہ طور پروٹیز کا دورہ پی ایس ایل5 کے بعد ہوگا۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی یہ اعلان کرچکا ہے کہ وہ اب اپنی کوئی بھی ہوم سیریز نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلے گا اور جس بھی ٹیم نے سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے سے انکارکیا وہ نتائج کی ذمہ دار خود ہی ہوگی۔پی سی بی نے ستمبر،اکتوبر میں سری لنکا کیخلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کی میزبانی کی ہے جبکہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کیخلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کے لیے ابتدائی شیڈول بنگلا دیشی کرکٹ بورڈکو ارسال کردیاگیاہے۔سیریز کے آغاز میں پہلے ٹیسٹ میچز رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں ٹی ٹونٹی میچز ہوں گے، دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ چند روز تک اس شیڈول پر مزید پیش رفت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اب سیریز کو دو حصوں میں الگ الگ مقام پرکرانا ممکن نہیں ہے۔پی سی بی پاکستان سپرلیگ سمیت اپنی تمام ہوم سیریز ملک میں کھیلنے کی پالیسی بناچکاہے،جسکو اب بدلنا ممکن نہیں رہا۔بنگلادیش کیخلاف دو ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں اور اگر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ ٹیسٹ میچز کھیلنے نہیں آتا توپھر اسے پوائنٹس سے محروم ہونا پڑیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…