منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ وقار یونس کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مایوس ، سوالیہ نشان کھڑا کر دیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین (این این آئی)قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان کا بولنگ لائن اپ ناتجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ،آسٹریلوی بلے باز تجربہ کار ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ہمارا فاسٹ بولنگ اٹیک ناتجربہ کا کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

ایک بولرنے تین ٹیسٹ میچز کھیلے، ایک کا ڈیبیو ہوا اور ایک کا کم بیک ہوا۔انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا میں بولنگ کرنا آسان نہیں ہے اور آسٹریلوی بلے بازوں کو موقع ملتا ہے تو وہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ ہمارا میچ ونر بولر ہے لیکن بدقسمتی سے اس میچ میں پرفارم نہیں کر سکا جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے اس میچ میں سب سے اچھی بولنگ کی لیکن بدقسمتی سے اسے بھی وکٹیں نہ مل سکیں، امید ہے مستقبل میں یہی بولرز سیکھیں گے اور اچھا پرفارم کریں گے۔فاسٹ بولر عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہاکہ عمران خان کی ٹیم میں شمولیت غلط ہوئی عمران خان کے ساتھ زیادتی ہو گی، عمران خان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس دی ہوئی تھی اور پرتھ کے ٹور میچ میں بھی 5 وکٹیں حاصل کیں لیکن ٹیسٹ میں قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم میں تبدیلی سے متعلق سوال پر وقار یونس کا کہنا تھا کون کھیلے گا اور کون نہیں، اس کا فیصلہ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ نے کرنا ہے۔محمد عباس کے حوالے سے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے کہا کہ عباس گزشتہ 18 ماہ سے ہمارے لیے میچ ونر رہا ہے تاہم بد قسمتی سے محمد عباس اس وقت ردہم میں نہیں ہیں، ماضی میں جس طرح محمد عباس نے بولنگ کی اس وقت اس طرح سے پرفارم نہیں کر رہے تاہم محمد عباس اہم کھلاڑی ہے ہم مایوس نہیں ہیں، ان کی کارکردگی کا جائز ہ لے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…