جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانی بولنگ کیوی بلے بازوں کے سامنے ڈگمگا گئی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

برسبین (این این آئی)آسٹریلیانے اوپنرز خصوصاً ڈیوڈ وارنر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں گرفت مضبوط کرتے ہوئے پہلی اننگز میں ایک وکت کے نقصان پر 312رنز بنا کر میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے۔برسبین میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم میچ کے پہلے دن 240 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، اسد شفیق 76رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے تھے۔

میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے بیٹنگ شروع کی تو پاکستانی باؤلرز نے اننگز کی ابتدا میں آسٹریلین بلے بازوں کو تھوڑا پریشان کیا لیکن چند اوورز بعد دونوں اوپنرز کے سامنے پاکستانی باؤلرز بالکل بے بس نظر آئے۔نسیم شاہ نے میچ میں توقعات پر پورا اترتے ہوئے برق رفتار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا لیکن وہ بھی میزبان بلے بازوں کو زیادہ پریشان نہ کر سکے۔دونوں بیٹسمینوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کردیا اور اس دوران کپتان اظہر علی اور ٹیم مینجمنٹ کے چہرے پر پڑنے والی شکنیں واضح طور پر دیکھی جا سکتی تھیں۔پاکستان کو میچ میں پہلی وکٹ اس وقت ملی جب نسیم شاہ نے 56 کے انفرادی اسکور پر ڈیوڈ وارنر کو چلتا کردیا تاہم 16سالہ فاسٹ باؤلر اس وقت بدقسمت ثابت ہوئے جب تھرڈ امپائر نے اس گیند کو نوبال قرار دے دیا۔اس کے بعد انتہائی کوشش کے باوجود پاکستانی باؤلرز چائے کے وقفے تک کوئی وکٹ لینے میں ناکام رہے اور آسٹریلین اوپنرز نے نے دو سیشنز میں بغیر کسی نقصان کے 195رنز بنا لیے تھے۔چائے کے وقفے کے فوراً بعد ڈیوڈ وارنر نے اپنی سنچری اور اوپنرز نے اپنی ڈبل سنچری شراکت مکمل کی۔یہ آسٹریلین اوپنر کی بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ایک سالہ پابندی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری ہے جہاں وہ ایشز سیریز میں بری طرح ناکام رہے تھے۔پاکستان کو اننگز میں بالآخر پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 222 کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ نے

جو برنز کی وکٹیں بکھیر دیں جو نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 97رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔آسٹریلیا نے جلد ہی پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور تک رسائی حاصل کر کے میچ میں برتری حاصل کر لی اور ڈیوڈ وارنر نے بہترین کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنے 150رنز مکمل کر لیے۔

جب میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 312رنز بنائے تھے اور پاکستان کے خلاف 72رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔اوپنر ڈیوڈ وارنر اب تک 10چوکوں کی مدد سے 151 رنز بنا چکے ہیں جبکہ مارنس لبوشین نے 55رنز بنائے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…