اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

بلاسود 10 لاکھ روپے قرضہ، مریم نواز نے اپلائی کرنیکا طریقہ بتا دیا

datetime 18  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): پنجاب حکومت نے رہائشی سہولیات بہتر بنانے کے لیے شہریوں کو بلاسود قرض فراہم کرنے والی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی ہے،

جن کے ذریعے گھر کی تعمیر، مرمت، توسیع اور مضبوطی کے لیے مالی معاونت حاصل کی جا سکتی ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق “اپنی چھت، محفوظ چھت” پروگرام کے تحت گھروں کی مرمت، بحالی، مضبوطی یا توسیع کے لیے 5 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرض فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ “اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم کے ذریعے نئے گھر کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے تک کی مالی سہولت دستیاب ہے۔

حکومت نے بتایا ہے کہ درخواست گزار آن لائن پورٹل کے ذریعے آسانی سے اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ رہنمائی اور درخواست کے طریقہ کار سے متعلق معلومات کے لیے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (PHATA)، متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔

اعلامیے میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس سرکاری سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے رہائشی مکانات کی تعمیر، توسیع یا مرمت کے لیے بلاسود قرض حاصل کریں۔

مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے حکومت نے 0800-09100 ہیلپ لائن بھی مختص کر رکھی ہے، جہاں شہری اسکیم سے متعلق تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…