سرفرازاحمد نے ٹی 20 میں مسلسل 11میچ جتوائے اور قومی ٹیم کو نمبر ون بنایا، بابر اعظم کو کپتان بنا کر زیادتی کی گئی،اہم شخصیت نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

18  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) سینیٹ میں قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے رکن فیصل جاوید نے کرکٹ میں تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم کو کپتان بنا کر زیادتی کی گئی اور وہ یہ معاملہ کمیٹی میں اٹھائیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ نئے کپتان پر بہت زیادہ دباؤہوگا،

بابراعظم پر بھی دباوَ ڈال کر کارکردگی خراب کی جائیگی وہ اچھے کھلاڑی ہیں تاہم ان کی کارکردگی بھی متاثر ہوگی۔انہوں نے کہاکہ سرفرازاحمد کو ٹی20 کی کپتانی سے ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں ان کی کارکردگی شاندار ہے، بطور کپتان ٹی 20  جیت کی شرح زیادہ ہے۔سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا تھا کہ سرفرازاحمد نے ٹی 20 میں مسلسل 11میچ جتوائے اور قومی ٹیم کو نمبر ون بنایا۔انہوں نے کہاکہ ہوم گراوَنڈ میں کھیلنے کے لیے پوری قومی ٹیم تبدیل کی گئی لہذا سارا ملبہ سرفرازاحمد پر نہیں ڈالا جاسکتا۔فیصل جاوید نے کہا کہ ٹی 20 میں سرفرازاحمد کا ریکارڈ بہت اچھا ہے، ٹی 20 کے کوچنگ اسٹاف کو تبدیل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ مصباح الحق کے آنے کے بعد پہلی سیریز میں شکست ہوئی اور شاید توجہ ہٹانے کے لیے سرفراز احمد کو تبدیل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شعیب ملک ٹاپ20 کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور انہیں بھی ٹی 20سے ہٹا دیا گیا ہے۔  سینیٹ میں قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے رکن فیصل جاوید نے کرکٹ میں تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم کو کپتان بنا کر زیادتی کی گئی اور وہ یہ معاملہ کمیٹی میں اٹھائیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ نئے کپتان پر بہت زیادہ دباؤہوگا، بابراعظم پر بھی دباوَ ڈال کر کارکردگی خراب کی جائیگی وہ اچھے کھلاڑی ہیں تاہم ان کی کارکردگی بھی متاثر ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…