پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کے پانچ کھلاڑی بھارت کیلئے خطرہ ثابت ہونگے

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ 2018 میں بھارت کیخلاف پاکستان کے پانچ کھلاڑی خطرناک ثابت ہونگے ۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے پانچ اہم پاکستانی کھلاڑیوں پر نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی بھارت کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں ٗ ان کھلاڑیوں میں پاکستانی بیٹسمین اور بولر دونوں شامل ہیں ۔فخر زمان نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل جو کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

میں شاندار سنچری بنا کر پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا۔ فخرزمان نے عمدہ اننگز کھیلی اور جارحانہ انداز میں 106 گیندوں پر 114 رنز بنائے، اور اسی میچ کے دوران ٹیم کو بخوبی اندازہ ہوگیا تھا کہ فخرزمان کیا ہیں۔بعد از 28 سالہ فخر زمان ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے، وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری بنا کر پہلے ڈبل سنچری بنانے والے پاکستانی بن گئے۔ بھارت کے نئے بلے بازوں کے لیے فخرزمان کسی چیلنج سے کم نہیں ہیں۔امام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق کے بھتیجے ہیں اور اسی لیے وہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ 22 سالہ کھلاڑی نے ون ڈے انٹرنیشنل سے اپنے کیئر کا شاندار آغاز کیا، انہوں نے اپنے ون ڈے کیئر میں صرف 9 اننگز میں 4 سنچریاں بنائی۔ فخر زمان کے ساتھ امام الحق کی شراکت داری پاکستان کی کامیابی کی وجہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کو سب سے زیادہ خطرناک ترین ٹیم اس لیے کہا گیا ہے کہ اس ٹیم کے کھلاڑی ایک سے بڑھ کر ایک سامنے آتے ہیں، فخر زمان اور امام الحق کے بعد اگر بابر اعظم کو دیکھا جائے تو وہ بھی کسی خطرناک کھلاڑی سے کم نہیں ہیں۔ 23 سالہ بابر اعظم کا شمار آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ون ڈے رینکنگ کے مطابق دس بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے محض 11 اننگز میں 5 سنچریاں بنائی۔

کسی بھی کرکٹ ٹیم میں اسپینر کا موجود ہونا بے حد ضروری ہے اور خاص کر اس وقت جب میچز ایشیا میں کھیلے جائیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو شاداب خان نامی ایک ایسا اسپینر ملا جس کو شاہد آفریدی نے پاکستان کے لیے عمدہ تلاش قرار دیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاداب خان کی بولنگ اکثر بھارتی بلے بازوں کیلئے خطرہ ثابت ہوئی ہے جس نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

تاہم شاداب خان کی بیٹنگ کے لیے یہ بات کہی جاتی ہے کہ وہ جب کھیلتے ہیں تو یا تو میچ کی جان کہلاتے ہیں یا میچ کی کمزوری بھی بن جاتے ہیں۔پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کا شمار پاکستان کی جانب سے ایک تجربہ کار فاسٹ بولر کی حیثیت سے ہوتا ہے ٗبھارتی کرکٹ ٹیم کو حسن علی سے خطرہ ہوسکتا ہے کیونکہ وہ کئی مرتبہ بھارتی کھلاڑیوں کے ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔ابھی پچھلے دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے

ایشیا کپ کے لیے فٹنس کیمپ کا انعقاد کیا تھا جس کے بعد کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لیے یویو ٹیسٹ بھی لیے گئے جس میں نوجوان فاسٹ بولر حسن علی کا ٹیسٹ اسکور 20 پوائنٹس رہا اور انہوں نے نہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں کو بلکہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ٗاس کے علاوہ حسن علی نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لے کر سابق فاسٹ بولر وقار یونس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…