ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

میرا کام میچ ختم کرنا نہیں ہے،تنقید پر لاہور قلندرز کے اوپنرفخر زمان کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز،کھری کھری سنادیں

datetime 26  فروری‬‮  2018 |

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان یہ ماننے کے لیے تیار نہیں کہ اپنی بیٹنگ سے میچ ختم کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ مبصرین کا یہ خیال ہے کہ فخر زمان باصلاحیت بیٹسمین ضرور ہیں لیکن وہ ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرنے سے قبل ہی اپنی وکٹ گنوا دیتے ہیں۔فخرزمان پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔انھوں نے پی ایس ایل کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے

خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 49 رنز بنائے تھے جس میں ایک چوکا اور چار چھکے شامل تھے لیکن ان کے آٹ ہوتے ہی لاہور قلندر کی ٹیم صرف چار رنز پر سات وکٹیں گنوا کر میچ ہار گئی تھی۔فخرزمان یہ ضرور مانتے ہیں کہ جتنے بھی بڑے کھلاڑی بنتے ہیں وہ میچ کو ختم کرتے ہیں اور وہ بھی یہی کوشش کر رہے ہیں کہ اپنی اننگز کو طول دیں لیکن ساتھ ہی وہ یہ بات بھی واضح کر دیتے ہیں کہ اوپنرز کا کام اچھا اسٹارٹ دینا ہوتا ہے میچ فنش کرنا مڈل آرڈر بیٹسمینوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔فخر زمان کہتے ہیں کہ وہ کپتان اور کوچ کی جانب سے دیے گئے کردار کے مطابق بیٹنگ کرتے ہیں۔ وہ اپنی نصف سنچری کے بجائے ٹیم کو اولیت دیتے ہیں۔ انھیں جو رول ملتا ہے اس میں وہ میچ فنش نہیں کر سکتے کیونکہ انھیں تیز کھیلنا ہوتا ہے اور جب آپ زیادہ شاٹس کھیلتے ہیں تو اس میں آٹ ہونے کا امکان بھی موجود رہتا ہے۔فخرزمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انھوں نے کبھی بھی اپنا یہ رول نہیں سمجھا کہ وہ میچ فنشر کے طور پر کھیلیں کیونکہ اگر انھیں میچ فنش کرنے کے لیے کھیلنا ہو تو پھر انھیں مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر کھیلنا ہو گا۔  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان یہ ماننے کے لیے تیار نہیں کہ اپنی بیٹنگ سے میچ ختم کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ مبصرین کا یہ خیال ہے کہ فخر زمان باصلاحیت بیٹسمین ضرور ہیں لیکن وہ ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرنے سے قبل ہی اپنی وکٹ گنوا دیتے ہیں۔فخرزمان پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…