پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

شیراپووا کو انجری، اسٹینفورڈ ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

datetime 5  اگست‬‮  2017 |

سٹینفورڈ(این این آئی) روس کی گولڈن گرل اور پانچ مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپیئن ماریا شیراپووا فٹنس مسائل کے باعث اسٹینفورڈ بینک ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں۔دو سال سے زائد عرصے کے بعد امریکا میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والی ٹینس اسٹار نے ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں جینفر بریڈی کو شکست سے دوچار کیا تھا تاہم بدقسمتی سے وہ دوسرے راؤنڈ کے میچ سے سے قبل کلائی کی تکلیف میں مبتلا ہوگئیں

جس کی وجہ سے انہوں نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ٹورنامنٹ نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ ماریا شیراپووا نے اپنے ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے انجری کے سبب ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔وائلڈ کارڈ انٹری کی بدولت ٹورنامنٹ میں شرکت کی اہل قرار پانے والی روسی اسٹار کی دستبرداری کے بعد یوکرین کی کھلاڑی لوسیا سرینکو اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ڈوپنگ کے بعد اپریل میں ٹینس کورٹ میں قدم رکھنے والی شیراپووا کوہلے کی انجری کا شکار ہونے کے سبب ومبلڈن اوپن کے کوالیفائنگ راؤنڈ سے دستبردار ہو گئی تھیں



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…