پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب 9اگست کو ہوگا

datetime 5  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(یو این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کا انتخاب 9 اگست کو لاہور میں ہوگا اور اسی دن پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس نئے چیئرمین کی صدارت میں ہوگا۔اس اجلاس میں چیئرمین سمیت بورڈ آف گورنرز کے اراکین 3سالہ مدت کے لئے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے جبکہ شہریار خان تین سالہ معیاد پوری کرنے کے بعد 6اگست کو اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی بننے کیلئے ابھی تک نجم سیٹھی مضبوط امیدوار ہیں جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے نامزد ہونے والے عارف اعجاز چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی کے لئے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سید افضال حیدر کی نگرانی میں نئے انتخابات ہوں گے۔ نئے بورڈ آف گورنرز میں نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کے علاوہ چار ڈپارٹمنٹس کے نمائندے منصور مسعود خان (یو بی ایل)،لیفٹیننٹجنرل مزمل حسین (واپڈا)اور سوئی سدرن کے کرنل شعیب شامل ہیں ۔حبیب بینک نے ابھی تک اپنے نمائندے کی نامزدگی نہیں کی ہے۔ چار ریجن کے نمائندے بھی اگلے تین سال کے لئے بورڈ آف گورنرز میں شامل ہوں گے۔ ان میں لاہور ریجن کے صدر خواجہ ندیم ، کوئٹہ ریجن کے صدر مراد علی اور سیالکوٹ ریجن کے نعمان بٹ شامل ہیں۔فاٹا ریجن کے انتخابات ہونا ابھی باقی ہیں۔ پی سی بی بورڈ آف گورنرز کی آخری میٹنگ جمعہ کوچیئرمین شہریار خان کی سربراہی میں ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…