پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف 6وکٹوں کے نقصان پر 260رنز بنا لئے،ربادا اور اولیویئر نے دو، دو وکٹیں لیں

datetime 5  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اولڈٹریفورڈ (آن لائن)جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے جو روٹ اور بین اسٹوکس کی نصف سنچریوں کی مدد سے چھ وکٹ کے نقصان پر 260 رنز بنا لیے ہیں۔اولڈ ٹریفورڈ میں ہونے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے کپتا جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز ایلسٹر کک اور کیٹن جیننگز نے ٹیم کو 35 رنز کا آغاز فراہم کیا۔جیننگز آٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے 17 رنز بنائے

لیکن اس کے بعد ایلسٹر کک کا ساتھ نبھانے ٹام ویسٹ لے آئے اور کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔دونوں کھلاڑیوں نے اسکور کو 92 رنز تک پہنچایا لیکن پھر اسی اسکور پر یکے بعد دیگرے دونوں کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔92 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد جو روٹ اور ڈیوڈ ملان نے چوتھی وکٹ کیلئے 52 رنز جوڑے لیکن اس سے قبل کہ یہ شراک مزید خطرناک ثابت ہوتی، مورنے مورکل نے ملان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔جو روٹ اچھی فارم میں نظر آئے اور نصف سنچری اسکور کی تاہم 52 کے انفرادی اسکور پر وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں آٹ قرار پائے۔اس کے بعد بین اسٹوکس اور بیئراسٹو وکٹ پر یکجا ہوئے اور ٹیم کو بغیر کسی نقصان کے تقریبا دن کے اختتام تک پہنچا لیکن کھیل ختم ہونے سے کچھ دیر ربادا نے اسٹوکس کی وکٹیں بکھیر کر انگلینڈ کو چھٹا نقصان پہنچایا، انہوں نے 58 رنز بنائے۔جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے تھے، جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا اور اولیویئر نے دو، دو وکٹیں لیں۔یاد رہے کہ چار میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…