اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل فائنل کے بعدپاکستان میں انٹرنیشنل سیریزکی کوششیں تیز

datetime 1  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پی سی بی نے پی ایس ایل فائنل کے لاہورمیں انعقاد کے اعلان پر حکومتی اور عوامی بھرپور سپورٹ ملنے کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی اْمیدیں روشن کرلی ہیں۔ پی سی بی نے فوجی اور حکومتی بھرپور سپورٹ ملنے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈکے حکام کو بھی اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے قائل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

لاہور میں پاکستان سپرلیگ کے کامیاب انعقاد کی صورت میں امکان ہے کہ اس سال کے آخر میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے نہ آنے کی صورت میں پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کی جگہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بلا کر سیریز کھیلنا چاہتا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم جولائی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش بورڈ کو تجویز دی ہے کہ اگر وہ رضامندی ظاہر کریں تو بنگلہ دیش ٹیم پاکستان کا دورہ کرے جس میں ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی 20 میچ شامل ہوں گے۔پی سی بی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم تین بار بنگلہ دیش کا دورہ کرچکی ہے اس لئے اب بنگلہ دیش پاکستان کا دورہ کرے۔ ۔پاکستان کرکٹ بورڈنے کہاہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے نہ آنے کی صورت میںپی سی بی بھارت کی جگہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بلا کر سیریز کھیلنا چاہتا ہے اور پاکستانی کرکٹ ٹیم جولائی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش بورڈ کو تجویز دی ہے کہ اگر وہ رضامندی ظاہر کریں تو بنگلہ دیش ٹیم پاکستان کا دورہ کرے جس میں ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی 20 میچ شامل ہوں گے۔بورڈ حکام بتایاکہ پاکستان کی ٹیم تین بار بنگلہ دیش کا دورہ کرچکی ہےاس لئے بنگلہ دیش کی ٹیم بھی پاکستان کادورہ کرے ۔بنگلہ دیشی سیکورٹی وفد نے سیکورٹی وفد کلیئرنس دیدی تو دسمبر میں دونوں ٹیموں کے درمیان مکمل سیریز ہوگی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…