ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پی ایس ایل فائنل ۔۔نیا ریکارڈ قائم ہو گیا تمام ٹکٹیں صرف کتنے گھنٹے میں فروخت ہو گئیں؟

datetime 1  مارچ‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے فائنل کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت چند گھنٹوں میں ہی مکمل ہوگئی جب کہ منتخب بینکوں کے باہر شائقین کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔پی سی بی حکام نے پی ایس ایل فائنل دیکھنے والوں کیلئے 500 سے 12000 تک کی ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش کی تھیں جو ہاتھوں ہاتھ فروخے ہوگئیں۔ عمران خان، وقار یونس، وسیم اکرم انکلوڑر کے تمام آئن لائن ٹکٹ فروخت ہوگئے جب کہ

انضمام الحق حنیف محمد اورظہیرعباس انکلوڑرکے بھی تمام آئن لائن ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔دوسری جانب بینک آف پنجاب کی 15 شاخوں پر ٹکٹوں کی فروخت کا عمل جاری ہے، ٹکٹوں کے حصول کے لیے بینکوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، کئی جگہوں پرافرا تفری کی صورت حال ہے جس کی وجہ سے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو بینکوں کے باہر تعینات کردیا گیا ہے۔ عوام کا جم غفیر دیکھ کر کئی بینکوں نے 500 روپے والے ٹکٹوں کی فروخت ہی بند کردی ہے۔ پی ایس ایل کے لیے سب سے مہنگا 12 ہزارروپے کا ٹکٹ خرید نے والے قذافی اسٹیڈیم کے عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس کے ناموں والے انکلوڑرز میں بیٹھ کر فائنل کا لطف لیں گے جب کہ جو لوگ میچ دیکھنے کیلئے آٹھ ہزار روپے کا ٹکٹ خریدیں گے اْن کو اے ایچ کاردار، رمیز راجہ، جاویدمیانداد انکلوڑرز میں جگہ ملے گی۔سب سے سستی ٹکٹیں سعید انور اور سرفراز نواز کے نام سے منسوب جنرل انکلوڑرز کی ہیں جو کرسیوں سے محروم دونوں انکلوڑرز میں داخلہ فیس 500 روپے ہے اور تماشائیوں کو فرشی نشستوں پر بیٹھنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…