ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پی ایس ایل کے فائنل سے قبل بری خبر۔۔کن غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور آنے سے انکار کر دیا؟اب کیا ہوگا؟

datetime 1  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے کھیلنے والے انگلینڈ کے کھلاڑیوں لیوک رائٹ، کیون پیٹرسن اور ٹائمل مل نے لاہور میں ٹورنامنٹ کے فائنل میں شرکت سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 2017 کے پہلے پلے آف میچ میں پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لیگ کے فائنل میں پہنچ چکی ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے

کھیلنے والے لیوک رائٹ ٗ کیون پیٹرسن اور ٹائمل مل نے فائنل میں شرکت نہ کرنے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔گذشتہ روز میچ جیتنے کے بعد لیوک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیت گئی۔انھوں نے لکھا کہ بہت بوجھل دل کے ساتھ لکھ رہا ہوں کہ میں فائنل کیلئے لاہور نہیں آرہا، میری ایک فیملی ہے اور میں کرکٹ کے کھیل کے لیے خطرہ مول نہیں لے سکتا۔لیوک نے اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ٹورنامنٹ بہت شاندار تھا جس میں بے پناہ ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا۔دوسری جانب کیون پیٹرسن نے بھی ٹوئٹر پر دبئی سے لندن روانگی کا پیغام دیا اور ساتھ میں لکھا کہ وہ فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے، جس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ فائنل کے لیے لاہور نہیں آرہے۔انگلینڈ کے کھلاڑی ٹائمل مل نے بھی فائنل کیلئے لاہور نہ آنے کا عندیہ دیا اور لکھا کہ وہ لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میں شریک نہیں ہوسکیں گے تاہم گھر پر بیٹھ کر میچ دیکھیں گے ٗ ساتھ ہی انھوں نے اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔آفیشلز کے مطابق انھوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو فائنل میں شرکت کیلئے راضی کرنے کی کوشش کی لیکن ملک میں گذشتہ ماہ ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے باعث کھلاڑی رضامند نہ ہوئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ غیر ملکی کمنٹیٹرز ای این بشپ اور ڈینی موریسن

نے بھی فائنل کیلئے لاہور نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے وقار یونس کو کمنٹری کو بلوایا ۔گذشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے نشریاتی حقوق کی حامل برطانوی کمپنی سن سیٹ اینڈ وائن لاہور میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل کے نشریاتی حقوق سے دستبردار ہو گئی تھی، جس کے بعد دبئی کی پروڈکشن کمپنی

نوویٹو پروڈکشن گروپ سے فائنل کیلئے خصوصی معاہدہ کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فائنل کی کمنٹری ٹیم رمیز راجہ، بازید خان اور وقاریونس پر مشتمل ہوگی۔وقاریونس پی ایس ایل کے دبئی اور شارجہ میں کھیلے جانے والے میچز کی کمنٹری ٹیم میں شامل نہیں تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…