ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

پی ایس ایل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاورزلمی کو1رنز سےشکست دے دیدی

datetime 1  مارچ‬‮  2017 |

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپرلیگ کے پہلے پلے آف میچ میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاورزلمی کو1رنز سےشکست دے کرفائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔پشاورزلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی طرف سے دیاگیا201رنز کاہدف نہ حاصل کرسکی۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیا۔ احمد شہزاد نے شاندار نصف سنچری اسکور کی،

کیون پیٹرسن نے بھی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔شارجہ میں کھیلے جارہے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اختیار کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز احمد شہزاد اور لیوک رائٹ نے ابتداء سے جارحانہ بیٹنگ کی، تیسرے اوور کی آخری گیند پر انگلش بلے باز وکٹ گنوا گئے، اس موقع پر ٹیم کا مجموعہ 31 رنز تھا۔احمد شہزاد نے بیٹنگ میں دلیرانہ انداز اختیار کیا اور 38 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے 4 چھکے اور 7 چوکے لگائے، کیون پیٹرسن نے بھی خوب ہاتھ دکھائے، وہ 22 گیندوں 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا 101 میٹر کا چھکا بھی شامل تھا۔رائلی روسو 17، سرفراز احمد 17، انور علی 20، سعد نسیم 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد نواز اور حسن خان ایک ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 40 رنز دے کر 3، سامے نے ایک اوور میں 18 رنز کے بدلے ایک جبکہ حسن علی نے 41 رنز دے کر ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا۔محمد اصغر نے 3 اوورز میں 28، کرس جورڈن نے 4 اوورز میں 30، شاہد آفریدی نے 2 اوورز میں 20 اور محمد حفیظ نے 2 اوورز میں 16 رنز دیئے لیکن کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔پشاورزلمی کوجیت سے ہمکنارکرنے میں محمدحفیظ اورشاہد آفریدی نے اہم کرداراداکیا۔جبکہ 14گیندوں پر34رنزبناکرآئوٹ ہوگئے ۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…