لاہور (آئی این پی) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی ) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا عوام کیلئے پی سی بی کا تحفہ ہے‘ پی ایس ایل فائنل سے پوری قوم متحد ہو جائیگی‘ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے کھولے گا‘ پاکستان کے امیر اور غریب سب کرکٹ کو چاہتے ہیں‘ فائنل میں جتنے لوگ آنا چاہتے ہیں اتنی تو جگہ بھی نہیں۔
منگل کو قذافی سٹیڈیم میں نئے تعمیر ہونے والے انکلیوژر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ خوشی یہ کہ پی ایس ایل فائنل سے پہلے کالج اینڈ پویلین کا افتتاح ہوگیا۔ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا عوام کے لئے پی سی بی کا تحفہ ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں عوام اور میڈیا کیلئے خاص انکلوژر بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی مکمل سپورٹ حاصل ہے پی ایس ایل فائنل سے پوری قوم متحد ہوجائے گی۔ بہت خوشی یہ کہ پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہورہا ہے۔ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا عوام کے لئے پی سی بی کا تحفہ ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں عوام اور میڈیا کیلئے خاص انکلوژر بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی مکمل سپورٹ حاصل ہے پی ایس ایل فائنل سے پوری قوم متحد ہوجائے گی۔ بہت خوشی یہ کہ پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہورہا ہے۔ شہریار خان نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے کھولے گا۔شہریار خان نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے کھولے گا۔ فائنل کے انتظامات پر نجم سیٹھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ فائنل لاہور میں ہونا کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خبر ہے پاکستان کے امیر اور غریب سب کرکٹ کو چاہتے ہیں پی ایس ایل فائنل میں جتنے لوگ آنا چاہتے ہیں اتنی تو جگہ بھی نہیں۔