منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

پاکستان سپر لیگ،پہلا بڑا بریک تھرو،اہم ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے لاہور میں کھیلنے کا اعلان کردیا

datetime 28  فروری‬‮  2017 |

لندن (آئی این پی)۔پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر ان کی ٹیم فائنل میں پہنچی تو ان کا پورا اسکواڈ لاہور جائے گا۔کراچی کنگز کے سربراہ سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ فی الحال ان کی ٹیم کی توجہ پلے آف مرحلے پر ہے۔ ابھی تک ان کے غیرملکی کھلاڑیوں نے نہ انکار کیا ہے نہ اقرار۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے غیر ملکی کمنٹیٹرز لاہور نہیں آئیں گے ، گرینڈ فائنل کے لیے براڈکاسٹر کی تبدیلی کا بھی امکان ہے ، پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں کمنٹری کرنے والے غیر ملکی کمنٹیٹرز فائنل کے لیے لاہور نہیں آئیں گے۔ چار غیر ملکی کمنٹیٹرز ای این بشپ ، ڈینی موریسن ، ایلن ولکنز اور خاتون میل جونز پی ایس ایل میں کمنٹری کر رہی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ای این بشپ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی سیریز کی کمنٹری کے لیے جزائر غرب الہند جا رہے ہیں۔ بقیہ تینوں غیرملکی کمنٹیٹرز فائنل کے لیے لاہور نہیں آئیں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے میچوں کو دکھانے والے براڈ کاسٹر کی تبدیلی ہونے والی ہے اور لاہور میں فائنل کے نشریاتی حقوق کسی دوسرے براڈ کاسٹر کو دیئے جاسکتے ہیں۔ پی ایس ایل کے براڈ کاسٹر نے غیر ملکی کمنٹیٹرز سے کہا ہے کہ ان کا معاہدہ پلے آف میچز تک ہے جس کے بعد ان سے نیا معاہدہ نیا براڈ کاسٹر کرسکتا ہے۔ برطانوی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچوں کو دکھانے والے براڈ کاسٹر کی تبدیلی ہونے والی ہے اور لاہور کے فائنل کے نشریاتی حقوق کسی دوسرے براڈ کاسٹر کو دیے جاسکتے ہیں۔موجودہ براڈ کاسٹر نے موجودہ کمنٹیٹرز سے کہا ہے کہ ان کا معاہدہ پلے آف میچز تک ہے جس کے بعد ان سے نیا معاہدہ نیا براڈ کاسٹر کرسکتا ہے۔دوسری جانب لاہور میں فائنل کے انعقاد کی منظوری کے بعد پلے آف کھیلنے والی چاروں ٹیموں کی انتظامیہ کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر ان کی ٹیم فائنل میں پہنچی تو ان کا پورا اسکواڈ لاہور جائے گا۔کراچی کنگز کے سربراہ سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ فی الحال ان کی ٹیم کی توجہ پلے آف مرحلے پر ہے۔ ابھی تک ان کے غیرملکی کھلاڑیوں نے نہ انکار کیا ہے نہ اقرار۔

فائنل میں پہنچنے کی صورت میں ان کھلاڑیوں سے بات کی جائے گی۔اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ کا بھی یہی کہنا ہے کہ اس مرحلے پر وہ کچھ نہیں کہہ سکتے ابھی ان کی توجہ پلے آف پر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…