لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کی طرف سے پی ایس ایل کافائنل لاہورمیں کرانے کے فیصلہ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈنے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے 5فروری کوہونے والے فائنل کی سیکورٹی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈنے قذافی سٹیڈیم کے اردرگرد
تمام ریسٹورنٹس اورشادی ہالزکوسوموارکی رات بارہ بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔پی سی بی نے اپنے احکامات میں کہاہے کہ سکیورٹی کے خدشات سے پیش نظرقذافی سٹیڈیم کے اردگرد ریسٹورنٹ اور شادی ہالز6مارچ تک بند رہیں گے جبکہ قذافی سٹیڈیم کی طرف جانے والے تمام راستے 3مار چ کی رات کوبند کردیئے جائینگے۔