منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ویسٹ انڈیز 224 پر آؤٹ، پاکستان کو228 رنز کی برتری

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ پاکستانی باؤلرز نے کالی آندھی کا رخ موڑ دیا ہے اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 224 بنانے میں ہی کامیاب ہو سکی ہے اور فالو آن کا شکار ہو گئی ہے جبکہ پاکستان کو 228 رنز کی برتری حاصل ہے۔ یاسر شاہ اور راحت علی نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے 106 سکور 4 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو پاکستانی باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے بلے بازوں کو ’ہلنے‘ بھی نہ دیا اور ابتدائی سیشن میں ہی مزید 2 کامیابیاں حاصل کر کے فالو آن کی تلوار لٹکا دی۔ ویسٹ انڈیز کو فالو آن سے بچنے کیلئے 252 رنز بنانا تھے لیکن یاسر شاہ اور راحت علی کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم محض 224 رنز ہی بنا سکی۔قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 452 رنز بنائے۔ کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے انتہائی ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 175 قیمتی رنز جوڑے۔ میچ کی خاص بات یونس خان کی بلے بازی ہے جنہوں نے 205 گیندیں کھیل کر 10 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 127 رنز بنا کر کیرئیر کی 37 ویں سنچری مکمل کرتے ہوئے ناصرف پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی بلکہ مسلسل 30 میچوں میں 90 کے سکور کے دوران آؤٹ ہوئے بغیر سنچریاں مکمل کر کے لیجنڈ کرکٹر سرڈان بریڈ مین کا 29 سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑا۔ اس کے علاوہ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر 11 سنچریاں مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔کپتان مصباح الحق بدقسمتی سے سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے اور 96 رنز بنا کر گیبریل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے تاہم انہوں نے سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ٹیسٹ کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ کا دھواں دار ریکارڈ اپنے نام ضرور کر لیا۔ اپنی اننگز کے دوران 2 چھکے لگائے جس کے ساتھ ان کے کل چھکوں کی تعداد 61 ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مصبا ح الحق نے دو چھکے لگا کر اپنے کل چھکوں کی تعداد 61کرنے کے ساتھ نیو زی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم کے 59چھکوں کا ریکارڈ تو ڑ ڈا لا۔
دیگر بلے بازوں میں سمیع اسلم نے 6، اظہر علی0، اسد شفیق 68، یاسر شاہ 23، سرفراز احمد 56، محمد نواز 25 اور سہیل خان نے 26 رنز بنائے جبکہ ذوالفقار بابر اور راحت علی کوئی سکور نہ بنا سکے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبریل نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور جیسن ہولڈر نے 3 شکار کئے جبکہ دیویندرا بیشو اور کریگ بریتھ ویٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…