ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان ،ویسٹ انڈیزآخری ٹی ٹونٹی میچ ،کب کھیلاجائیگا؟میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟کون کون میدان میں اترے گا؟نام سامنے آگئے

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان اورورلڈچمپئن ویسٹ انڈیزکی ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکاتیسرااورآخری میچ (بدھ) کو ابوظہبی میں کھیلاجائے گا۔پاکستان نے پہلے دونوں میچ جیت کرسیریزمیں2-0سے فیصلہ کن کامیابی حاصل کرلی ہے۔تیسرے ٹی ٹونٹی میں کامیابی کی صورت میں بھی پاکستان کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اورقومی کرکٹ ٹیم کی ساتویں پوزیشن برقراررہے گی۔لیکن 3-0سے شکست کی صورت میں ویسٹ انڈیزکی ٹیم کی ایک درجے تنزلی ہوگی اوروہ تیسرے سے چوتھے نمبرپرآجائے گی۔پاکستان اورویسٹ انڈیزکی کرکٹ ٹیموں کے مابین 2011ء سے 24ستمبر2016ء تک6ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گئے جن میں سے پاکستان نے4اورویسٹ انڈیزنے2میچ جیتے۔پاکستان کی کامیابی کاتناسب66.66فیصداورویسٹ انڈیزکی کامیابی کاتناسب33.33فیصدہے۔یواے ای میں دونوں ٹیموں کے مابین2ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گئے دونوں میچ پاکستان نے جیتے یواے ای میں پاکستان کاویسٹ انڈیزکے خلاف کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کسی قسم کی بھی تبدیلی متوقع نہیں اور میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑی یہ ہونگے۔شرجیل خان، خالد لطیف،بابر اعظم،شعیب ملک، سرفرازاحمد(کپتان۔وکٹ کیپر) عمر اکمل، محمد نواز،عماد وسیم،وہاب ریاض، سہیل تنویر اورحسن علی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…