اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ٹیم کے سینئر بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں گریم سمتھ کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ ڈالا ? وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا، سمتھ نے 9265 رنز بنا رکھے تھے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 15921 رنز بنا رکھے ہیں۔ یونس خان انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز کیلئے جب میدان میں اترے تو انہیں سمتھ کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 28 رنز درکار تھے، انہوں نے اننگز کے ابتدائی 28 رنز جوڑ کر سمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا اور اس کے ساتھ ہی وہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے تیرہویں بلے باز بن گئے ہیں۔ یونس نے 108 میچز کی 193 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
یونس خان نے عظیم ریکارڈ اپنے نام کر لیا, پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہبی جنگ
-
خلیجی ممالک میں عید الفطر کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟ طریقہ کار سامنے آگیا
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
بارش کا الرٹ جاری
-
یوٹیوبر رجب بٹ کی طلاق کی پیشگوئی کرنے والی آسٹرلوجسٹ لالہ رخ نے ایک اور خطرناک پیش گوئی کر دی
-
ایندھن کی قلت، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ
-
عیدالفطر کب ہوگی؟ بین الاقوامی مرکز برائے فلکیات کا بڑا انکشاف
-
’بانی پی ٹی آئی کو آج یا کل ہی رہا ہونا چاہیے‘
-
رجب بٹ کا اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان
-
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی
-
11 مارچ کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
-
بارشیں اور ژالہ باری، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
-
ٹرمپ نے ایران پر حملےکی ذمہ داری اپنے داماداور وزیر دفاع پر ڈال دی



















































