بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

’’ ٹیم کی کارکردگی زیرو‘‘ دورہ انگلینڈ کیلئے پی سی بی نے کتنے کروڑ خر چ کیئے جان کر آپ بھی حیران رہ جا ئینگے

datetime 8  اگست‬‮  2016 |
کراچی( آن لائن ) پی سی بی نے افسران و ا آفیشلزکے دورۂ انگلینڈ پر ڈھائی کروڑ روپے خرچ کر دیے، چیئرمین شہریار کی آج کو واپسی کے بعد نجم سیٹھی روانہ ہو جائینگے ۔تفصیلات کے مطابق بورڈ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے مالی نقصانات کا رونا روتا رہتا ہے مگر شاہ خرچیوں کا سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا، برطانیہ میں موجود ذرائع نے بتایا کہ افسران و دیگرکے دورۂ انگلینڈ پر تقریباً ڈھائی کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں،چیئرمین شہریارخان کہنے کو تو چھٹیوں پر گئے مگر اس دوران کئی دنوں کو آن ڈیوٹی‘‘ شمار کیا گیا، وہ آج منگل کو واپس آرہے ہیں، اب ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی آئندہ ہفتے روانہ ہو جائیں گے، وہ چوتھا ٹیسٹ اور ون ڈے میچز دیکھیں گے۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی ذاتی دورے کو آفیشل بنوایا، وہ کافی عرصے قبل بورڈ سے ٹکٹ لے کر انگلینڈ چلے گئے تھے مگر تیسرے ٹیسٹ سے ’’ آفیشلڈیوٹی‘‘ شمار کرائی اور میچز کے دوران اسٹیڈیمز میں بھی نظر آئے، آغا اکبر کی واپسی کے بعد امجد حسین بھٹی ان دنوں برمنگھم میں ٹیم کے ساتھ ہیں، چوتھے ٹیسٹ کے بعد تیسرے میڈیا منیجر رضا راشد جائیں گے، دلچسپ بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا کے عون زیدی پورے ٹور پر موجود ہیں، ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر بھی انگلینڈ سے ہو کر آگئیپی ایس ایل آفیشل فیصل مرزا بعض ’’میٹنگز ‘‘ کیلیے جانے کی تیاری کیے بیٹھے ہیں، انگلینڈ میں موجود ذرائع نے مزید بتایا کہ بورڈ نے پی آر کنسلٹنٹ جوناتھن کولیٹ کی خدمات دس ہزار پاؤنڈ کے عوض حاصل کیں۔ بورڈ کے ایک افسر اسد مصطفیٰ ٹور سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے گئے جبکہ عثمان واہلہ اہل خانہ کے ساتھ ایک ماہ کی چھٹیوں پر انگلینڈ میں ہی موجود ہیں۔اسکواڈ میں موجود17 ویں کھلاڑی کے اخراجات بھی پی سی بی برداشت کر رہا ہے۔کھلاڑیوں کی فیملیوں کے 50فیصد رہائشی اخراجات ادا کردیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…