پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

تیسرا ٹیسٹ سنسنی خیز مراحل میں داخل، جیت کے خواب دیکھنے والے اب میچ بچانے کی کوشش کرینگے

datetime 6  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایجسٹن(نیوزڈیسک)تیسرا ٹیسٹ سنسنی خیز مراحل میں داخل، جیت کے خواب دیکھنے والے اب میچ بچانے کی کوشش کرینگے،تیسرا ٹیسٹ،تمام کوششیں ناکام،گیم الٹ گئی،پانچ کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ ڈٹ گیا،290رنز کی بر تری حاصل، جونی بیرسٹو اورمعین علی نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کرلیں،چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پرمعین علی 84گیندوں پر 60 رنز جبکہ جونی بیرسٹر124 گیندوں پر82رنز پر ڈٹے ہوئے ہیں،امکان یہی ہے کہ پہلے سیشن میں ہی انگلینڈ جارحانہ آغازکرکے اپنی برتری 311رنز سے بڑھا کر350رنز کے قریب انننگز ڈکلیئر کرکے پاکستان کی پوری ٹیم کو آؤٹ کرنے کی کوشش کرے گا جو کہ ٹیسٹ میچ کی پچ پر پانچویں دن کے کھیل میں ممکن بھی نظر آتاہے ، پاکستان کی غیر متوقع بیٹنگ اس کے لئے خطرے کی گھنٹی بجارہی ہے اور میچ بچانے کے لئے پاکستان کو تمام دن کھیلنا پڑے گا۔ تیسرے روز انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف دوسری اننگز بغیر کسی وکٹ کے 120 رنز سے شروع کی۔ کپتان ایلسٹر کک 66رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر یاسر شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ایلکس ہیلز کی اننگز کا خاتمہ 54 کے سکور پر ہوا۔ ان کا کیچ محمد عامر کی گیند پر یونس خان نے پکڑا۔ جو روٹ کا 25 کے انفرادی سکور پر محمد حفیظ نے کیچ ڈراپ کیا۔ جوروٹ نے یاسر شاہ کو چوکا لگا کر اپنی ففٹی اور انگلینڈ کے دو سو رنز مکمل کیے۔ انگلینڈ کی تیسری وکٹ 221 رنز پر گری۔ باسٹھ رنز پر کھیلتے جو ر?وٹ کو یاسر شاہ نے کیچ آؤٹ کر دیا۔ جیمزوائنس کو محمدعامر نے 42رنز پر پویلین واپس لوٹادیا جبکہ گیری بیلنس یاسر شاہ کا 28رنز بناکر نشانہ بنے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…