لاہور( آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی سے رابطہ کرکے بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کو لاہور میں سیریز کھیلنے کی پیشکش کر دی۔ آئی سی سی چیمپین شپ شیڈول کے مطابق پاکستان نے بھارت کی میزبانی کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے بی سی سی آئی سے رابطہ کرکے بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کو ستمبر کے دوران لاہور میں سیریز کھیلنے کی دعوت دی۔ سیریز میں پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے کا شیڈول بھجوایا گیا ہے۔آئی سی سی چیمپین شپ شیڈول کے مطابق پاکستان نے بھارت کی میزبانی کرنا ہے اور باہمی سیریز کے نتائج کی روشنی میں ورلڈ کپ کوالیفائر کا فیصلہ ہو گا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق بھارت کو پاکستان کی میزبانی میں سیریز لازمی کھیلنا ہے۔آئی سی سی چیمپین شپ میں پاکستان کو انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے پاکستان کی رینکنگ گر گئی۔ اس لیے اب اسے کوالیفائی کرنے کے لیے بھارت سے جیتنا پڑے گا۔ بھارت سے جیتنے کے بعد پاکستان کی رینکنگ میں مزید بہتری آ جائے گی۔
کر کٹ شائقین کیلئے بڑی خو شخبری پا ک بھارت سیر یز سے متعلق خبر آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
یورپ میں شدید گرمی کے باوجود لوگ گھروں میں اے سی کیوں نہیں لگا سکتے؟
-
گلاس برج سے
-
لاہور،اسکول کے سکیورٹی گارڈ کی دوست کے ہمراہ خاتون ٹیچر کیساتھ اجتماعی زیادتی
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
بلوچستان میں راستہ بھٹکنے والے کراچی کے تاجر کا ساتھ کب کیا ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پی ڈی ایم اے کا آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی
-
کابل زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا،پورے شہر میں سیاہ بادل چھاگئے،ویڈیو وائرل
-
فیفا ورلڈکپ: ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے کی ورلڈکپ سے متعلق حیران کن پیشگوئی
-
جنوبی ایشیا کے مقروض ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کا کون سا نمبر ہے؟
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی



















































