بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

یاسرشاہ اورمصباح الحق کا دونوں اننگز میں انوکھا ریکارڈ،تیسرا ٹیسٹ کب ہوگا؟جانیئے

datetime 25  جولائی  2016 |

مانچسٹر(این این آئی)یاسرشاہ نے دونوں اننگزمیں266رنزدیکرصرف ایک وکٹ حاصل کی،پاکستان کی دونوں اننگزمیں صرف مصباح الحق واحدکھلاڑی تھے جو50کاہندسہ عبورکرسکے،دوسری اننگزمیں محمدحفیظ42رنزبناکرٹاپ سکورررہے،سیریزکاتیسراٹیسٹ میچ تین اگست سے برمنگھم میں شروع ہوگا۔انگلینڈ اورپاکستان کے درمیان سیریزکے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو330رنزسے شکست دیکرسیریزایک،ایک سے برابرکردی،565رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگزمیں234رنزپرڈھیرہوگئی،جوروٹ کومیچ میں 254اور71رنزکی شانداراننگزپرمین آف دی میچ قراردیاگیا،کرس ووکس نے میچ میں مجموعی طورپرسات اورمعین نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔اولڈٹریفورڈمیں کھیلنے جانیوالے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پیرکوانگلینڈ نے دوسری اننگز 98رنزایک کھلاڑی کے نقصان پردوبارہ شروع کی ۔کپتان کک اورجوروٹ نے آغاز سے ہی کھل کر کھیلنا شروع کیا اور پاکستانی باؤلرز ان کے سامنے بے بس نظر آئے تاہم انگلینڈ نے دوسری اننگزایک وکٹ کے نقصان پر 173 رنزپر ڈکلیئر کر دی اس طرح انگلینڈ کی مجموعی برتری564رنزہوگئی۔ ایلسٹر کک 76 اور جو روٹ 71 رنز پرناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے واحدوکٹ محمدعامرنے حاصل کی۔ پاکستان کی ٹیم 565 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ابتداء ہی سے مشکلات کا شکاررہی۔سات کے مجموعی سکور پر شان مسعود ایک رن بنانے کے بعد اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد اظہر علی بھی اینڈرسن کی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ ابتدائی دونوں وکٹیں اینڈرسن نے حاصل کیں۔محمد حفیظ کو 42 کے انفرادی سکور پر معین علی نے آؤٹ کیا۔یونس خان بھی 28 رنز بنا کر معین علی کو ایک بڑی ہٹ لگانے کی کوشش میں باؤنڈری کے قریب کیچ آؤٹ ہوگئے۔ مصباح الحق 35 رنز بنا کر ووکس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔سرفراز احمد سات رنز بنا کر ووکس کی گیند پر بیرسٹو کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔اسدشفیق بھی اینڈرسن کاتیسراشکاربنے اور 39رنزبناکرایل بی ڈبلیو ہوئے ۔ 190 کے مجموعی سکورپر یاسر شاہ معین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے 10 رنز بنائے۔وہاب ریاض بھی دس رنزبنانے کے بعد جوروٹ کی گیندپر ایلسٹرکک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی آخری وکٹ234رنزپرگری جب محمدعامرووکس کی گیندپربراڈکوکیچ دے بیٹھے انہوں نے29رنزبنائے۔اسی طرح انگلینڈ نے یہ ٹیسٹ میچ330رنزسے جیت کرسیریزایک ایک سے برابرکردی۔انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگزمیں اینڈرسن ،کرس ووکس اورمعین علی نے تین،تین جبکہ جوروٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بین سٹوکس باؤلنگ کے دوران ٹانگ میں تکلیف کے باعث بولنگ جاری نہ رکھ سکے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔انگلینڈ کے 589رنزکے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز 198 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اس طرح انگلینڈ کو پاکستان پر 391 رنز کی بھاری برتری حاصل ہوگئی تھی۔انگلینڈ نے دوسری اننگزمیں ایک وکٹ کے نقصان پر173رنزبناکرپاکستان کو565رنزکاہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم234رنزبناسکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…