دبئی(نیوز ڈیسک) ایک اور بڑا اعزاز پاکستانی امپائر علیم ڈار کی جھولی میں گرنے کو تیار ہے، وہ ہفتے کو ٹیسٹ میچز کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے امپائر بن جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اتنی محبت اور سپورٹ نہ ملتی تو یہاں تک پہنچنا ممکن نہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق علیم ڈار جب ہفتے سے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلیے میدان میں اتریں گے تو بطور امپائر 100 میچ مکمل ہوجائیں گے۔ وہ سٹیو بکنر اور روڈی کوئٹزن کے بعد اس سنگ میل پر پہنچنے والے دنیا کے تیسرے امپائر ہوں گے۔ 47 سالہ سابق رائٹ ہینڈ بیٹسمین اور آف سپنر علیم نے اپنے 12 سالہ پلیئنگ کیریئر میں 17 فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔ کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے بطور امپائر کیریئر کی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ وہ پہلی مرتبہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گوجرانوالہ میں 2000 میں کھیلے گئے ون ڈے میں بطور امپائر کھڑے ہوئے۔ تب سے اب تک وہ 99 ٹیسٹ، 178 ون ڈے اور35 ٹوئنٹی 20 میچز میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ علیم کو2004 میں آئی سی سی امپائر الیٹ پینل میں منتخب کیا گیا، جلد ہی وہ دنیا کے معتبر اور قابل احترام امپائر بن گئے۔ انھوں نے 2009، 2010 اور 2011 میں دنیا کے بہترین امپائر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا، 2011 میں ہی علیم کو پاکستان کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ ’پرائڈ آف پرفارمنس‘ دیا گیا، 2013 میں انھیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ واضح رہے کہ سٹیو بکنر نے سب سے زیادہ128 اور روڈی کوئٹزن نے 108 ٹیسٹ میں امپائرنگ کا فریضہ انجام دیا، دونوں ہی ریٹائر ہوچکے ہیں۔
علیم ڈار ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کرنے سے ایک قدم دور
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
8 بجے تک
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
جھنگ کی طالبہ ایشال فاطمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ پنجاب حکومت نےمالی سال 27-2026کےبجٹ خدوخال کوحتمی ش...
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
لٹن داس دنیا بھر میں رضوان کو بدنام کرنے لگے
-
لاہور: بینک میں 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لیکر فرار
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر حیرن کن کمی
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
-
سولر صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ



















































