اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

لٹن داس دنیا بھر میں رضوان کو بدنام کرنے لگے

datetime 10  جون‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس دنیا بھر میں محمد رضوان کو بدنام کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو حال ہی میں بنگلادیش میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی خفت سے دوچار ہونا پڑا۔اس سیریز کے دوران پاکستانی اسٹار محمد رضوان اور بنگلادیشی وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔اس واقعہ کو کافی دن گزرنے کے باوجود لٹن داس رضوان کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی وکٹ کیپر نے حالیہ ٹیسٹ سیریز کے دوران بنگلادیشی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا۔محمد رضوان پر میچ کے دوران جملے کسنے اور جارحانہ انداز اپنانے والے لٹن داس نے کہا کہ کھیل میں گرما گرمی ہوجاتی ہے مگر میچ ختم ہونے پر ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا چاہیے۔لٹن داس نے کہا کہ چاہے آپ کتنے ہی بڑے کھلاڑی کیوں نہ ہوں ایسا نہیں ہونا چاہیے، اگر انہیں مجھ سے کوئی مسئلہ تھا تو الگ بات ہے لیکن پوری بنگلادیشی ٹیم نے ان کے ساتھ کچھ نہیں کیا تھا، پاکستانی ٹیم کے باقی تمام کھلاڑیوں نے ہم سے ہاتھ ملایا، صرف رضوان نے ایسا نہیں کیا، یہ مکمل طور پر غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل تھا۔یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں دونوں پلیئرز کے درمیان اس وقت تلخ کلامی ہوئی تھی جب لٹن داس نے رضوان پر وقت ضائع کرنے کا الزام لگایا۔

اس بارے میں سوال پر لٹن داس نے کہا کہ میں جانتا تھا پاکستان کی ٹیم میں صرف دو بیٹرز بابراعظم اور رضوان ہی ہمیں مشکل میں ڈال سکتے ہیں، رضوان کا ریکارڈ ہمارے خلاف بہت اچھا ہے، اس لیے میں ان پر دباو ڈالنا چاہتا تھا۔لٹن داس نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ رضوان وقت ضائع کرنا پسند کرتے ہیں، میں وکٹوں کے پیچھے موجود تھا اور موسم بہت گرم تھا، اس لیے مجھے کافی مشکل پیش آ رہی تھی، اسی وقت میں نے فیصلہ کیا کہ کچھ کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…