منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

لاہور: بینک میں 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لیکر فرار

datetime 10  جون‬‮  2026 |

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے رنگ محل میں مبینہ مالی فراڈ کا ایک بڑا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں بینک کے دو ملازمین پر ایک شہری کی کروڑوں روپے کی رقم ہتھیانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص رقم جمع کروانے کی غرض سے بینک پہنچا تھا، جہاں اس نے تقریباً 5 کروڑ روپے بینک عملے کے حوالے کیے۔ تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ رقم بینک کے ریکارڈ میں جمع نہیں ہوئی اور دونوں ملازمین موقع سے غائب ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 3 کروڑ روپے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ رقم کی مکمل بازیابی اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔

پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…