جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

رمیز راجہ کا یوسف سے صلح سے صاف انکار

datetime 1  جنوری‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ نے ماضی کی رن مشین محمد یوسف کے ساتھ صلح کی پیشکش ٹھکرا دی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں رمیز راجہ اور یوسف فاسٹ بولر عامر کے معاملے پر ایک ٹی وی پروگرام کے دوران آپس میں الجھ پڑے تھے، جس پر رمیز کا غصہ ابھی تک ٹھنڈا نہیں ہوا، وہ یوسف کی معذرت تک قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں، ایک بھارتی اخبار سے بات چیت میں رمیز نے کہا کہ یوسف کے بارے میں بات کرنا وقت کا ضیاع ہے، سابق اوپنر سعید انور نے مجھے فون کرکے کہا کہ یوسف اپنی تلخ کلامی پر معافی مانگنا چاہتے ہیں لیکن میں نے واضح کردیا کہ مجھے اس سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، میں ایسے لوگوں سے کوئی تعلق نہیں رکھ سکتا جن کا اپنا مخصوص ایجنڈا ہو، اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ یوسف کے بارے میں بات کرنا ہی وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔جب رمیز سے پوچھا گیا کہ اگر وہ یوسف کے اتنے ہی مخالف ہیں تو ان کے ساتھ ٹی وی پروگرام میں شریک ہی کیوں ہوئے تو انھوں نے کہاکہ میں قبول کرتا ہوں کہ مجھ سے اندازے کی غلطی ہوئی مگر میں اس سے پہلے بھی یوسف کے ساتھ ٹی وی پر چند شوز کرچکا ہوں۔ عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے رمیز راجہ نے کہاکہ اس بارے میں بھی میرے موقف میں ذرا برابر بھی تبدیلی نہیں آئی، دوسرے مختلف رائے رکھ سکتے ہیں لیکن میں نہیں، میں سمجھتا ہوں کہ جس نے ایک بار ملکی وقار پر سمجھوتہ کیا اسے پھر سے موقع قطعی نہیں دینا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…