لاہور ( نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ قانونی اعتبار سے محمد عامر پر کرکٹ کھیلنے پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا سکتی۔ لاہور ہائیکورٹ نے قومی ٹیم میں محمد عامر کو شامل کرنے پر کلین چٹ دیدی۔ جسٹس شاہد بلال نے محمد عامر کو قومی ٹیم کا حصہ بنانے کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلہ 3صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محمد عامر اپنے جرم کی سزا بھگت چکا ہے لہٰذا اب محمد عامر کو قومی ٹیم کا حصہ بننے کا آئینی حق حاصل ہے۔ قانونی اعتبار سے محمد عامر پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا سکتی، اگر محمد عامر کھیلوں کے قوانین پر پورا اترتے ہیں تو انہیں ٹیم میں شمولیت سے نہیں روکا جا سکتا۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے عامر کو کھیلنے سے روکنے کی درخواست دائر کی لیکن قانون کو چیلنج نہیں کیا، اس وجہ سے یہ درخواست خود اپنی نااہلیت ثابت کرتی ہے۔ لہذا عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دیا۔
محمد عامر کی واپسی کاتنازعہ، لاہور ہائیکورٹ کاتفصیلی فیصلہ جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
8 بجے تک
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
جھنگ کی طالبہ ایشال فاطمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ پنجاب حکومت نےمالی سال 27-2026کےبجٹ خدوخال کوحتمی ش...
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
لٹن داس دنیا بھر میں رضوان کو بدنام کرنے لگے
-
لاہور: بینک میں 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لیکر فرار
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر حیرن کن کمی
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
سولر صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان



















































