جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

دورہ زمبابوے ،اظہرعلی ،سرفرازاورمحمدحفیظ شریک ہونگے یا نہیں؟،قومی سلیکشن کمیٹی نے حتمی اعلان کردیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون الرشید نے کہا ہے کہ دورہ زمبابوے کے لئے پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا انتخاب نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران ہی کر لیا جا ئیگا دورہ زمبابوے میں پاکستان ٹیم دو ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی ۔ایک انٹرویو میں قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید نے بتایا کہ دونوں فارمیٹ کے لئے پاکستان کی ٹیموں کو حتمی شکل ٹی20 کپ کے ناک آوٹ مرحلے کے دوران دیدی جائیگی، جس کے بعد چیئرمین کی منظوری کے ساتھ ٹیموں کا اعلان کر دیا جا ئیگا ۔انہوں نے بتایا کہ اظہر علی ، اسد شفیق اور سرفراز احمد حج کی سعادت حاصل کرنے کی وجہ سے ٹی 20 کے لیئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ،البتہ ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے لیئے وہ دستیاب ہوں گے ۔27 ستمبر کو وطن واپس پہنچنے کے بعد یکم اکتوبر کو پہلا ایک روزہ میچ کھیلنا ان کے لیئے مشکل نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ سیریز سے باہر نہیں ہوئے ،ان کے ہاتھ کی چوٹ ایک ہفتے تک ٹھیک ہو سکتی ہے –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…