ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 93 رنز سے شکست دیدی

datetime 9  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر (نیوز ڈیسک) انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 93 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریزمیں پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ جیمز ٹیلر نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 101 رنز کی اننگز کھیلی اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفوڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔ جیمز ٹیلر 101 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں رائے نے 63، ہیلز نے 9، مورگن نے 62، سٹاکس نے 14، بیرسٹو نے 17، معین علی، پلنکٹ اور عادل راشد نے ایک ایک جبکہ واکس نے 14 بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کمنز اور میکس ویل نے 2,2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ مچل سٹارک اور ایشٹن اگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 207 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ ایرون فنچ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز برطانوی باﺅلرز کا مقابلہ نہ کر ، انہوں نے 53 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں برنز نے 9، سمتھ نے 25، بیلی نے 25، میکس ویل نے 17، مارش نے 13، ویڈ نے 42، اگار نے 5، سٹارک نے 1، کمنز نے 5 اور پیٹنسن نے 2 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ اور معین علی نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فن اور عادل راشد نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
میچ میں شکست کے باوجود آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا چوتھا میچ 11ستمبر کو لیڈز کے میدان میں کھیلا جائے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…