ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

دورہ پاکستان،بنگلہ دیش کے سکیورٹی وفد کو اطمینان ہوگیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکومنٹری سے ظاہر ہوتا ہے کہ پنجاب میں بہت ٹیلنٹ ہے اور ٹیلنٹڈ نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کیلئے پنجاب یوتھ فیسٹیول بہترین پلیٹ فارم ہے۔ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے سکیورٹی انتظامات بہترین ہیں۔ بعد میں وفد نے سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا جہاں ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے بریفنگ دی اوربتایا کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا کونہ کونہ مانیٹر کیاجاتا ہے۔ اس موقع پر بنگلہ دیش ہائی کمشن کے سکیورٹی امور کے مشیر اعزاز الرحمان نے سی سی ٹی وی کنٹرول روم کو جدید اور مکمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کیلئے کنٹرول روم بہت مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سکیورٹی کے انتظامات پر بھرپور اطمیان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی انتظامات انتہائی فول پروف ہیں جس سے ہم مطمئن ہیں۔دریں اثناءصوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ قوم سے وعدہ کیا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ ملک میں بحال کریں گے وہ وعدہ پورا کردیا، زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد اب بنگلہ دیش کی وومن کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آرہی ہے، دورہ پاکستان خوش آئند ہے، پنجاب حکومت یقین دلاتی ہے کہ جس طرح زمبابوے کرکٹ ٹیم کو انتہائی اعلیٰ سطحی کی سکیورٹی فراہم کی گئی تھی بنگلہ دیش وومن کرکٹ ٹیم کو بھی اسی طرح کی سکیورٹی فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے سکیورٹی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہورہی ہے زمبابوے کرکٹ ٹیم سے قبل درجنوں ممالک کی ٹیمیں پاکستان آچکی ہیں۔ بنگلہ دیش کے وفد نے تمام سکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا ہے اور ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ویژن اور ہدایت کے مطابق فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں، بنگلہ دیش وومن کرکٹ ٹیم کے دورے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ بہت جلد بنگلہ دیش کی مردوں کی ٹیم بھی پاکستان آئے گی اور عوام کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔بعد ازاں صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان نے وفد کو سویئنر بھی پیش کئے اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور بھی موجود تھے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…