ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

بھارتی میڈیاکاشاہد آفریدی کے خلاف زہریلاپروپیگنڈہ

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ویب سائٹ ’’ انڈیا وائر‘‘ نے شاہد آفریدی اور بھارتی ماڈل سے مبینہ دوستی کی خبر نشر کی ہے ۔ ویب سائٹ کیمطابق شاہد آفریدی اور گمنام بھارتی ماڈل کافی عرصے سے ایک دوسرے کے دوست ہیں ۔ پاکستانی اسٹار کیخلاف خبر نے ماڈل اور ویب سائٹ دونوں کو شہرت دلا دی ہے ۔ بھارتی ویب سائٹ نے بے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بوم بوم آفریدی اور بھارتی ماڈل عرشی خان دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل میں ایک ساتھ نظر آئے تھے ۔
جبکہ دو دن تک ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ قابلِ غور بات یہ ہے کہ بھارتی ویب سائٹ نے یہ خبر اپنے ذرائع کے حوالے سے دی ہے ۔ جبکہ پروپیگینڈے کے ذریعے سستی شہرت حاصل کرنے والی انڈیا وائر کی ویب سائٹ نے شاہد آفریدی اور ماڈل کی ایک تصویر تک شائع نہیں کی ۔ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بھوپال سے تعلق رکھنے والی ماڈل نے اب ممبئی میں رہائش اختیار کر لی ہے ۔ جبکہ وہ ہر دو تین ماہ بعد دبئی کا دورہ کرتی ہے ۔
ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہد آفریدی اور عرشی خان روزانہ فون اور ایس ایم ایس پر ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں ، جبکہ آفریدی ماڈل کو ہر روز کم از کم تین سے چار میسجز بھیجتے ہیں ۔ انڈیا وائر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے معاملے کی تصدیق کے لیے عرشی خان سے رابطہ کیا ، مگر ماڈل نے کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ۔ جبکہ شاہد آفریدی سے رابطہ نہیں ہوسکا ، اس خبر کے بعد ایک اور بھارتی ویب سائٹ نے نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے شروع کر دیئے ہیں ۔ ’’ بالی ووڈ مانترا‘‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عرشی خان نے آفریدی کیساتھ تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان دونوں کے درمیان پہلی ملاقات ممبئی کے تاج محل ہوٹل میں ہوئی تھی ۔
عرشی خان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد سے وہ اور آفریدی ایک دوسرے کیساتھ رابطے میں ہیں ، تاہم انہوں نے آفریدی سے دبئی میں ملاقات کی تصدیق نہیں کی ۔ ماڈل کا مزید کہنا تھا کہ دبئی میں اس کے بےشمار دوست اور رشتے دار موجود ہیں ۔ اس لیے وہ اکثر دبئی کا دورہ کرتی ہیں ، جبکہ بہت سے پاکستانی کرکٹرز دبئی آکر شاپنگ اور پارٹی کرتے ہیں اور ان سے ملاقات بھی رہتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…