ممبئی (نیوزڈیسک)بھارتی میڈیا پاکستان اور پاکستانیوں کے خلاف مسلسل پروپیگینڈا کرنے میں مصروف ہے ۔ جبکہ اس بار پاکستان کے ٹی 20 کپتان اور شہرہ آفاق آل راؤنڈر شاہدآفریدی کی کردار کشی کی بھونڈی کوشش کی گئی ہے ۔ کرکٹ کیریئرکے دوران ہر طرح کے اسکینڈلزسے دور رہنے والے شاہد آفریدی اس سے قبل بھی بھارت کی تنگ نظری کا شکار ہوچکے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کا حالیہ الزام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آفریدی آئندہ برس ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کیلئے ایک مضبوط دستہ تشکیل دینے میں سرگرم ہیں ۔
شاہد آفریدی پر بی گریڈ بھارتی ماڈل سے تعلقات کا الزام عائد کر دیا گیا ہے ۔ غیر معروف ویب سائٹ نے بے بنیاد کہانی گڑتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی آل راؤنڈر عرشی خان سے دبئی میں ملاقاتیں کرتے رہے ہیں ۔ اس حوالے سے شاہد آفریدی وطن واپسی پر سخت رد عمل دے سکتے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق شاہد آفریدی گزشتہ ہفتے برطانیہ میں ہونے والے نیٹ ویسٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل اور فائنل کھیلنے کے لیے روانہ ہوگئے تھے ۔ جبکہ ایک دو روز میں ان کی وطن واپسی متوقع ہے ۔
بھارتی میڈیاکاشاہد آفریدی کے خلاف زہریلاپروپیگنڈہ
8
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں