ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

لوئزے مارٹن کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئیں

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈربن (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن کو 2022کے کامن ویلتھ گیمز کا میزبان منتخب کرلیا گیا ۔ برطانیہ کی لوئزے مارٹن کامن ویلتھ گیمز کی پہلی خاتون صدر چن لی گئیں۔جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن کامن ویلتھ گیمز 2022 کا میزبان ہوگا۔کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کی جنرل اسمبلی نے آکلینڈ نیوزی لینڈ میں منعقدہ اجلاس میں ڈربن کی میزبانی کی منظوری دی۔فروری میں کینیڈا کا شہر ایڈمنٹن ملٹی اسپورٹس ایونٹ کی میزبانی سے دستبردار ہوگیا تھا جس کے بعد ڈربن سات سال بعد ہونے والے گیمز کی میزبانی کا واحد امیدوار تھا۔ دو ہزار اٹھارہ کے اگلے دولت مشترکہ کھیل آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں منعقد ہوں گے۔برطانیہ اسپورٹس ایڈمنسٹریٹر لوئزے مارٹن جنرل اسمبلی میں فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئیں۔ صدر کے انتخاب کیلئے لوئزے مارٹن نے کامن ویلتھ گیمز میں دنیا کے بہترین ایتھلیٹس کو واپس لانے اور ٹورنامنٹ کو مالی طور پر کامیاب بنانے کا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے عہدے کے لیے ملائیشیا کے پرنس تنکو عمران کو شکست دی۔حالیہ برسوں میں صف اول کے ایتھلیٹس کے کامن ویلتھ گمیز میں شرکت نہ کرنے اور بجٹ سے زیادہ اخراجات کی وجہ سے مختلف ممالک کی دلچسپی میزبانی حاصل کرنے میں کم ہوئی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…