جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

بنگلہ دیشی بورڈ کا سکیورٹی وفد آج کراچی پہنچے گا

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی / لاہور(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی سیکیورٹی وفد ہفتے کی شب ڈھاکا سے کراچی پہنچ رہا ہے، ارکان رواں ماہ کے آخر میں ویمن ٹیم کے دورے سے قبل حفاظتی انتظامات و دیگر سہولیات کا جائزہ لیں گے۔ان کی اتوار کو پی سی بی اورکراچی انتظامیہ سے ملاقات بھی طے ہے، وفد کی شہر میں موجود بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان سے بھی ملاقات متوقع ہے، بعدازاں ارکان پیر کی صبح ڈیفنس میں واقع ساو¿تھ اینڈ کلب کا بھی دورہ کرکے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیں گے، بہتری کیلئے تجاویز بھی د ی جائیں گی،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی بنگلہ دیشی وفد کو دونوں ٹیموں کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی اور دیگر اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے، بعدازاں وفد لاہور پہنچ کر قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ارکان نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کریں گے،وہاں پی سی بی اور پنجاب اسپورٹس بورڈ حکام کی طرف سے نشتر اسپورٹس پارک کے اردگرد حفاظتی حصار پر بریفنگ دی جائے گی۔ سیکیورٹی وفد لاہور ہی سے براستہ دوحا وطن واپس روانہ ہوجائے گا، وہ جلد پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اپنی رپورٹ کرکٹ بورڈ حکام کو پیش کرے گا، انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرنے کی صورت میں بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم رواں ماہ کے آخر میں دورہ کرے گی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…