ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

یونس کیلئے ون ڈے کرکٹ کے دروازے بند نہیں

datetime 4  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ یونس خان اور سعید اجمل جیسے سینئر کھلاڑیوں پر ون ڈے کرکٹ کے دروازے بند نہیں ہوئے۔ہارون نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ’یونس اور اجمل اعلی پائے کے کھلاڑی ہیں اور انہیں محض ون ڈے سکواڈ کے 15 کھلاڑیوں میں شامل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں‘۔پریس کانفرنس کے دوران سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم ، پاکستان ٹیم کے سابق مینیجر عبدالرقیب اور کے پی سی سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین عتیق الرحمان بھی موجود تھے۔ہارون نے کہا کہ پاکستان اور کرکٹ کیلئے بے پناہ خدمات کی وجہ سے وہ یونس اور اجمل جیسے کھلاڑیوں کی بہت عزت کرتے ہیں اورضرورت پڑنے پر انہیں ٹیم میں منتخب کیا جا سکتا ہے۔
’یونس ٹیسٹ ٹیم کا لازمی جزو ہیں اور فائنل الیون کیلئے موزوں ہونے کی صورت میں انہیں ون ڈے فارمیٹ میں منتخب کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے‘۔خیال رہے کہ ٹیسٹ میچوں میں شاندار پرفارمنس دینے والے سابق کپتان یونس کو رواں سال ورلڈ کپ کے بعد سے ون ڈے فارمیٹ میں جگہ نہیں دی گئی۔37 سالہ یونس نے رواں سال جولائی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے ناقدین کو خاموش کر دیا تھا۔ہارون نے پریس کانفرنس میں سعید اجمل کو بلا شبہ پاکستان کے عظیم باو¿لرز میں سے ایک قرار دیا۔
خیال رہے کہ 35 ٹیسٹ اور 113 ون ڈے میچ کھیلنے والے اجمل اپنے باو¿لنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد سے امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام رہے ہیں۔’ہم انتہائی قریب سے اجمل کی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں۔ باو¿لنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد اب تک وہ اپنی ماضی کی کلاس نہیں دکھا سکے‘۔تاہم، چیف سلیکٹر نے تسلیم کیا کہ باو¿لنگ ایکشن کے مسائل اور کچھ باو¿لرز کے ایکشن مشکوک رپورٹ ہونے کے بعدپاکستان کے پاس ڈومیسٹک کرکٹ میں اعلی معیار کے آف سپنر ز نہیں۔محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کی قومی ٹیم میں ممکنہ واپسی سے متعلق ہارون نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تینوں پلیئرز کیلئے ایک جامع بحالی پروگرام بنایا ہے۔
’ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آنے کیلئے سب سے پہلے انہیں پی سی بی کے روڈ میپ پر چلنا ہو گا۔چونکہ آصف اور سلمان نے گزشتہ پانچ سالوں میں کسی قسم کی مسابقتی کرکٹ میں حصہ نہیں لیا، لہذا انہیں واپس آنے کا موقع پانے کیلئے پی سی بی کے طریقہ کار پر چلنا ہو گا‘۔ہارون نے مزید کہا ’ ایک مرتبہ خود کو ڈومیسٹک کرکٹ میں ثابت کر لینے کے بعد قومی سلیکشن کمیٹی ان پر غور کر سکتی ہے‘۔تاہم، ہارون نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کے قومی ٹیم میں منتخب ہونے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔ہارون نے یو اے ای میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کو پاکستان ٹیم کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا فی الحال وہ اور ان کے ساتھی سلیکٹرز اپنی پوری توجہ اگلے سال انڈیا میں ورلڈٹی ٹوئنٹی کے لیے کھلاڑیوں کا اچھا پول بنانے پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…