ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پی سی بی سعید اجمل کو ریٹائر منٹ پر مجبور نہیں کریگا

datetime 4  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پی سی بی سعید اجمل کو ریٹائر منٹ پر مجبور نہیں کریگا، چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ اسپنر کو خود سمجھنا ہوگا کہ وہ کہاں کھڑے اور حالات کا تقاضا کیا ہے،قومی ٹی ٹوئنٹی میں ان کی کارکردگی کا جائزہ لینگے، ملک میں ایک بھی معیاری آف اسپنر موجود نہیں،ڈومیسٹک کرکٹ میں 26بولرز کے ایکشن مشکوک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعید اجمل نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر بورڈ کہے تو وہ عزت سے ریٹائر ہونے کیلیے تیار ہیں،اس حوالے سے استفسار پر چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا کہ سعید پاکستان کا اثاثہ اور عالمی نمبر ون بولر رہے ہیں،ان کی ملک کیلیے بڑی خدمات ہیں،ہم کبھی بھی ان کو ڈراپ نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن ہمیں موثر سعید اجمل چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ آف اسپنر کو ریٹائرمنٹ کیلیے نہیں کہیں گے لیکن انھیں حقیقت پسندی سے کام لیتے ہوئے سوچنا ہوگا کہ اس وقت کہاں کھڑے ہیں اور حالات کا تقاضا کیا ہے، اگر وہ اپنے مستقبل کے بارے میں کچھ معاملات زیر غور لانا چاہیں تو ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ قومی ٹی 20سعید اجمل کے پاس صلاحیتوں کے اظہار کا ایک موقع ہے، ایونٹ کے دوران ان کی کارکردگی کا جائزہ لینگے۔ ہارون رشید نے کہا کہ بیشتر ملکی اسپنرز نے مرلی دھرن اور سعید کا انداز اپنانے کی کوشش میں اپنے کیریئر داو¿ پر لگادیے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں موجود رپورٹ کو دیکھا جائے تو ڈومیسٹک مقابلوں میں 26بولرز کے ایکشن مشکوک قرار دیے گئے ہیں، یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ہمارے پاس ایک بھی معیاری آف اسپنر موجود نہیں ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…