پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

گال ٹیسٹ،شاہینوں نے ٹائیگرز کے جبڑوں سے فتح چھین لی

datetime 21  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے گال ٹیسٹ میں سری لنکنز کے گال لال کر دئیے۔پہلے میچ میں تاریخی فتح ،سری لنکا کے گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے پانچویں روز میزبان ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز63 رنز 2 کھلاڑی آو¿ٹ سے کیا تو ڈیمو کرارتنے 36 اور دلرووان پریرا صفر رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ قومی ٹیم کو میچ کے شروع میں ہی پریرا کی شکل میں کامیابی ملی جو بغیر کوئی رنز بنائے یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے اور مہمان ٹیم کا اسکور 132 رنز تک پہنچا تو لھیرو تھرمانے 44 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کھانے کے وقفے کے بعد سری لنکا کا مجموعی اسکور 144 تک پہنچا تو کپتان انجیلو میتیھوز یاسر شاہ کا شکار بن گئے، کریز پر جم کر کھیلنے والے اوپننگ بلے باز ڈیمو کورارتنے 79 رنز بنا کر میدان بدرہوئے جب کہ کتھرووان ویتھاناگے ایک، پرساد 2 جب کہ رنگنا ہیراتھ ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے 7،وہاب ریاض نے 2 جب کہ ذوالفقار بابر نے ایک وکٹ وکٹیں حاصل کی۔ پاکستان کو گال ٹیسٹ میں تاریخ ساز فتح کے لئے پاکستان کو 90 رنز کا ٹارگٹ ملا جو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔واضح رہے کہ گال ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کی نذررہا جس کے بعد دوسرے روز قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کرپہلے میزبان ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی تو سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 300 رنز بنائے تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…