منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

پاکستان بھر میں طوفانی بارشیں، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری

datetime 16  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)سیلابی الرٹ جاری کرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں 16 سے 20 جون کے دوران شدید بارشوں، تیز ہواؤں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے خبردار کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک مضبوط سلسلہ شمالی اور بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا، جس کے باعث متعدد شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

محکمہ کے مطابق پنجاب میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، بہاولپور، رحیم یار خان اور دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے چترال، سوات، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں بھی بارشوں اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے کوئٹہ، ژوب، زیارت، ہرنائی اور خضدار سمیت کئی علاقوں میں بھی موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث بعض علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی الرٹ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ گلگت بلتستان اور شمالی علاقوں میں گلیشیئر پگھلنے کی رفتار بڑھنے سے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔

ادارے نے سیاحوں اور مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں، جبکہ متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدامات کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…