جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

بارش کا سسٹم پاکستان میں داخلے کے قریب، موسم بدلنے کا امکان

datetime 16  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش برسانے والا ایک نیا موسمی نظام پاکستان کے قریب پہنچ رہا ہے،

جس کے اثرات کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم کا رخ تبدیل ہونے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے متعدد شہروں میں آئندہ چند روز کے دوران گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کا امکان موجود ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم درجہ حرارت میں کمی اور موسم کو نسبتاً خوشگوار بنانے کا سبب بن سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں جزوی ابر آلود موسم رہنے کی توقع ہے جبکہ شام کے اوقات میں بادل چھانے کے امکانات بھی موجود ہیں۔ اسی طرح وسطی اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔موسمیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں کل بھی بارش ہونے کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کچھ کمی واقع ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 20 جون تک سورج اور بادلوں کے درمیان وقفے وقفے سے تبدیلی کا سلسلہ جاری رہے گا،

جس کے نتیجے میں بعض مقامات پر دھوپ اور بعض علاقوں میں بارش دیکھنے کو مل سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ 16 سے 18 جون کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں کہیں ہلکی جبکہ بعض علاقوں میں نسبتاً تیز بارش کا امکان موجود ہے۔لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…