بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 16  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پنجاب حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا اور متعلقہ سہولیات کو مزید آسان بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے

لائسنس سروسز کو شہریوں کی دہلیز تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب شہری مختلف لائسنس خدمات کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔ اس مقصد کے تحت حکومت نے “دستک ایپ” کو ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ منسلک کر دیا ہے، جس سے لائسنس کے حصول کا عمل زیادہ تیز اور سہل ہو جائے گا۔ پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کو دفاتر کے غیر ضروری چکروں اور وقت کے ضیاع سے بچانا ہے۔

نئے نظام کے تحت شہری گھر بیٹھے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست جمع کرا سکیں گے۔ اس کے علاوہ لائسنس کی تجدید، گمشدہ یا خراب شدہ لائسنس کے متبادل اجرا اور بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی درخواستیں بھی آن لائن دی جا سکیں گی۔

پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق لرنر لائسنس کی فیس فی کیٹیگری 500 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ تجدید اور ڈوپلیکیٹ لائسنس کی فیس متعلقہ گاڑی یا موٹر سائیکل کی کیٹیگری کے مطابق نافذ قوانین کے تحت وصول کی جائے گی۔

شہری گوگل پلے اسٹور سے “دستک ایپ” ڈاؤن لوڈ کر کے موٹر سائیکل، کار، جیپ، ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی سمیت مختلف کیٹیگریز کی لائسنس خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے پنجاب ٹریفک پولیس نے شہریوں کو اپنی سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…