منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی کا امکان

datetime 17  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور ممکنہ معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے،

جس کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ تیل کی عالمی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ کے موجودہ رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں پیٹرول اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 70 سے 100 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان زیرِ غور ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک باضابطہ حساب کتاب یا ورکنگ مکمل نہیں کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف اس بات کے خواہاں ہیں کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچایا جائے۔

حکومتی حلقوں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ حتمی فیصلے کے بعد متعلقہ ورکنگ تیار کی جائے گی اور پھر نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ متوقع ریلیف کی منظوری وزیراعظم کی جانب سے دی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قیمتوں کا تعین موجودہ پٹرولیم پرائسنگ فارمولے کے مطابق کیا جائے گا، جس کے بعد ہی کمی کی حتمی شرح سامنے آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…