جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا مقام تبدیل کردیا گیا

datetime 17  جون‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط جمعہ کوسوئٹزرلینڈ کے پہاڑی ریزورٹ برگن اسٹاک میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں کیے جائیں گے۔

اس بات کی تصدیق سوئس وزارتِ خارجہ نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو میں کی۔ انھوں نے بتایا کہ یہ مقام مرکزی سوئٹزرلینڈ کے شہر لوسرن کے قریب واقع ہے۔وزارت کے بیان میں بتایا گیا کہ اپنی جغرافیائی ساخت کے باعث یہ علاقہ نہایت محفوظ اور محدود رسائی والا علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے اسے اس حساس سفارتی معاہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس مقام کا انتخاب صرف سوئس حکام نے ہی نہیں کیا بلکہ اس میں پاکستان اور قطر کے ثالثوں کے ساتھ ساتھ امریکا اور ایران کی رضامندی بھی شامل ہے سب نے اس جگہ کو مذاکرات اور دستخطی تقریب کے لیے موزوں اور سیکیورٹی کے لحاظ سے بہترین قرار دیا۔یاد رہے کہ برگن اسٹاک ریزورٹ کو ماضی میں بھی اعلی سطحی سفارتی اجلاسوں اور بین الاقوامی ملاقاتوں کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے کیونکہ اس کی محدود رسائی اور سخت سیکیورٹی انتظامات اسے حساس مذاکرات کے لیے ایک محفوظ مقام بناتے ہیں۔

اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو اسے خطے میں کشیدگی میں کمی اور امریکا و ایران کے تعلقات میں بہتری کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے تاہم معاہدے کی تفصیلات ابھی مکمل طور پر سامنے نہیں آئیں۔سوئس حکام کے مطابق تقریب کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے اور علاقے کو جزوی طور پر بند رکھا جائے گا۔ تاحال امریکا، ایران اور پاکستان کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…